شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

کراچی: شہرقائد میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج اور کل شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید برآں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 15 یا 16 اپریل سے شہر میں گرمی کی نئی لہر کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کون کریگا؟

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم رات کے دوران خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا تاہم بعد دوپہربالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Related Posts