افغانستان سے ہار کی اصل وجہ کیا تھی؟ شاداب خان نے بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے افغانستان سے ہار کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیم افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اچھا نہیں کھیلی۔

قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے شارجہ میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اُترے تھے، نئے کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی نروس ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکی۔

قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے۔ہم افغانستان کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 120 رنز ہوتے تو جیت مشکل ہوجاتی، ہمیشہ پاکستان کے خلاف جیت کے قریب پہنچ کر ہار جاتے تھے مگر اس بار فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

افغان کپتان راشد خان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جیتنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار افغانستان سے میچ ہار گیا

یاد رہے کہ 24 مارچ کی شب افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہر ا کر پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل میچ میں کامیابی سمیٹی تھی۔

Related Posts