مولانا کے خلاف نیب کو استعمال کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ سلیم مانڈوی والا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا کے خلاف نیب کو استعمال کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ سلیم مانڈوی والا
مولانا کے خلاف نیب کو استعمال کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ سلیم مانڈوی والا

کراچی:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کو مولانا فضل الرحمٰن کو نوٹس دینا تھا تو ایک سال پہلے دیتا، پی ڈی ایم کی تحریک شروع ہوتے ہی نوٹس بھیجنے سے ادارے کی بدنامی ہوتی ہے۔

ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈووی والا نے کہا کہ قائد اعظم کی خواہش تھی کہ ملک میں کسی سے امتیازی سلوک نہ ہو مگر ان کے خیالات کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارلیمینٹیرین کا فورم پارلیمان ہے وہ وہیں اپنے بات کریگا، شہزاد اکبر نے بھی ان کی تائید کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو دھمکی نہیں دے رہے، نیب کورٹ میں اپنا جواب وہ بھی دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا کے خلاف نیب کو استعمال کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ نیب ایک ریاستی ادارے کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سلیم مانڈووی والا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے واضح کہہ دیا ہے کہ سینیٹ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: اگر ایم کیو ایم الگ ہو جائے تو یہ حکومت گھٹنوں کے بل آ جائے گی، مصطفٰی کمال

Related Posts