ڈیفنس اور کلفٹن میں ”ویک اینڈ گینگ” کے 4 ملزمان دھر لئے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیفنس اور کلفٹن میں ''ویک اینڈ گینگ'' کے 4 ملزمان دھر لئے گئے
ڈیفنس اور کلفٹن میں ''ویک اینڈ گینگ'' کے 4 ملزمان دھر لئے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ڈیفنس اور کلفٹن میں ”ویک اینڈ گینگ” کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ساؤتھ پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ کراچی کے پوش ایریاز میں وائٹ کرولا میں وارداتیں کرتا تھا۔

کراچی ساؤتھ پولیس کے مطابق آپریشن اور انویسٹی گیشن افسران کی مشترکہ ٹیم نے ٹیکنیکل طریقے سے گرفتاریاں کیں، ملزمان کے منظم گروہ نے دو ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران کلفٹن ڈیفنس کے 15 بنگلوں میں وارداتیں کیں۔

ملزمان نے 6 سے 8 نومبر کے جمعہ سے اتوار تک پوش علاقے کے 9 گھروں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ جبکہ ملزمان 21 اور 22 نومبر کی ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران کلفٹن کے 6 بنگلوں کو لوٹنے میں ملوث رہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وارداتوں کیلئے کراچی میں قیام کے دوران ملزمان نے فیملی کیلئے گھر کرایہ پر حاصل کیا۔ کرائے پر لیے گھر کے آدھے حصے میں فیملی اور باقی حصے میں ڈکیت رہائش اختیار کرتے تھے۔

گروہ کا آرگنائزر کراچی میں واٹر ٹینکر چلاتا رہا، پشاور کراچی کیلئے بس بھی ڈرائیو کی۔ گرفتار ملزمان ناصر شاہ عرف حاجی، آصف خان، سردار اور راج ولی کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related Posts