ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی وی پی اینز بند نہ کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹیک جوس

وفاقی حکومت نے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو فوری طور پر بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہ ہوسکا تاہم ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو فوری طور پر بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود وی پی اینز کی رجسٹریشن جاری رہے گی، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے حوالے سے آئندہ ہفتے فیصلہ متوقع ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری ہدایات ملنے کے بعد فیصلہ ہوگا، پی ٹی اے کو غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے حوالے سے وزارت داخلہ کی ہدایات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی جبکہ آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

Related Posts