دنیا میں بہت سے لوگ ایک دوسرے سے بڑی مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے جاننے والوں کو مغالطہ ہوجاتا ہے، لیکن اتنی زیادہ مشابہت کہ دونوں افراد میں فرق کرنا مشکل ہوجائے، بہت کم ہی نظر آتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں صارفین اور پرستار جنت مرزا کو دُلہن کے روپ میں دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے، کیونکہ ان کی طرف سے اپنی شادی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ ان کے فالورز اتنا ہی جانتے تھے کہ جنت مرزا کی ٹک ٹاک عمر سے منگنی ہوگئی تھی، جو کچھ عرصہ چل کر ختم ہوگئی اور اب جنت مرزا کسی تعلق میں نہیں۔
ان وائرل ویڈیوزپر چہ می گوئیاں جاری تھیں کہ معلوم ہوا یہ جنت مرزا کی ویڈیوز نہیں ہیں، یہ درحیقیقت ایک دوسرے جوڑے کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز ہیں، جس میں معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا سے مشابہت رکھنے والی دُلہن نے سبھی کو حیران کرڈالا۔
جنت مرزا سے بےحد مشابہت رکھنے والی اس دُلہن کو پہلی نظرمیں دیکھ کر شاید ہی کوئی سوچے کہ یہ جنت مرزا نہیں بلکہ کوئی اور ہیں۔
بارات کی تقریب میں مہرون اور گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس دلہن اپنے دولہے میاں کا ہاتھ تھامے اسٹیج پر آرہی ہیں۔
ان ویڈیوز اور تصاویر کے بعد صارفین کی جانب سے تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’او، مجھے لگا جنت مرزا ہیں‘۔

ایک اور صارف اس دُلہن کو جنت مرزا سمجھ بیٹھے۔

ایک صارف نے اس دلہن کو علشبہ اور جنت کا مکسچر کہہ ڈالا۔
