’بھروسہ محبت کا بنیادی جز ہے‘، ناظرین تیرے بن کی حالیہ قسط سے ایک بار پھر مایوس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل تیرے بن کی اقساط ناظرین کو مسلسل مایوس کررہی ہیں ، پہلے ڈرامے پر سین ڈیلیٹ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور اب اس پر مختلف ڈراموں سے چوری کرکے کہانی لکھنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔

جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ ڈرامہ سیریل تیرے بن کی پچھلی قسط میں میرب مرتسم کو چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔ گزشتہ شب ڈرامے کی نئی قسط نشر ہوئی جس نے ناظرین کو ایک بار پھر مایوس کردیا۔

ناظرین کے خیال میں نوراں مخدوم (ڈرامے کی مصنفہ) تیرے بن میں محبت کا بالکل الگ تصور پیش کررہی ہیں، یا تو انھیں محبت کا تصور معلوم ہی نہیں ہے کیونکہ بھروسہ محبت کا بنیادی جز ہوتا ہے جبکہ میرب اور مرتسم کے درمیان اسی کی سب سے زیادہ کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ازدواجی تعلق کا انوکھا مذاق، ’تیرے بن‘ کی حالیہ قسط پر سوشل میڈیا صارفین برہم

اُن کا کہنا تھا کہ لکھاری مرکزی کرداروں کی غلط شبیہ پیش کررہی ہیں، اُن کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کہانی کو کیسے ختم کرنا ہے۔

بعض ناظرین کو ایسا بھی لگتا ہے کہ ڈرامے کی مصنفہ نے کہانی مختلف مقبول ڈراموں سے چوری کرکے لکھی ہے۔

Related Posts