معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے کیریئر کا آغاز بہت جلد کیا اور 2010 میں اپنے گانے بے بی سے راتوں رات شہرت حاصل کرلی۔
گلوکار اب ماڈل ہیلی بیبر سے شادی کرچکے ہیں ، انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد 293 ملین ہے۔
جسٹن بیبر کی مجموعی مالیت کیا ہے؟
فوربس کی 2013 کی جاری کردہ فہرست میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے موسیقاروں کی فہرست میں انہیں 58 ملین امریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ 7ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اگرچہ اگلے سال یہ تعداد 80 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی اور انھیں نمبر 6 پر رکھا گیا۔
فوربز نے 2017 میں جسٹن بیبرکی دولت 83.5 ملین امریکی ڈالر بتائی۔تاہم 1 اگست کو جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق اُن کی دولت 300 ملین امریکی ڈالر ہے۔
گلوکار کی سالانہ تنخواہ کا انحصار زیادہ تر البم ریلیز اور کنسرٹ ٹورز پر ہے، ایک رپورٹ کے مطابق وہ سالانہ تقریباََ 80 ملین امریکی ڈالر کماتے ہیں۔
کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ایک گلوکار، نغمہ نگار اور ریکارڈ پروڈیوسر ہیں، جن کی پیدائش 1994 میں لندن، اونٹاریو میں ہوئی۔ انہوں نے چھوٹی سی عمر میں ڈرم، پیانو اور ٹرمپیٹ پر ہاتھ آزمایا اور مقامی گانے کے مقابلوں میں حصہ لیا۔