کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرمی، درجۂ حرارت کیا ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ کراچی میں درجۂ حرارت 34 جبکہ نواب شاہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں، پنجاب اور بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، گھوٹکی، نواب شاہ اور لاڑکانہ سمیت بالائی اور وسطی سندھ میں درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ یا زائد ہوسکتا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت زیریں سندھ میں درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں آج گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

دریں اثناء سکھر میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ حیدر آباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ تربت میں پارہ 39 جبکہ سبی میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ لاہور میں درجۂ حرارت 34ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کےد وران بہاولپور میں درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ، ملتان میں 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ جڑواں شہروں میں آج دوپہر کو گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

Related Posts