پشپا 2 کے پریمئر میں بھگدڑ کے حادثے کے بعد الو ارجن کے ساتھ کیا ہوا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What happened to Allu Arjun after arrest in Pushpa 2 premiere stampede tragedy?

فلم پشپا 2 دی رول کے لیے مشہور تلگو فلموں کے معروف اداکار الو ارجن حالیہ دنوں میں ایک قانونی تنازعے کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی گرفتاری کا تعلق حیدرآباد کے سندھیہ تھیٹر میں فلم کے پریمئر کے دوران پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے سے ہے، جس میں ایک خاتون مداح ہلاک اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

الو ارجن کو جمعہ کی سہ پہر گرفتار کیا گیا، جس کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ اور الجھن دیکھنے کو ملی تاہم تلنگانہ ہائی کورٹ نے اسی شام انہیں عبوری ضمانت دے دی۔

ہفتہ کے روز کو انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق عدالت کے حکم کے باوجود الو ارجن کو اگلی صبح تک جیل سے رہا نہیں کیا گیا، جس پر ان کی قانونی ٹیم نے سخت ردعمل دیا۔

 

الو ارجن کے وکیل نے جیل حکام کے رویے کو “غیر قانونی حراست” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہائی کورٹ کی واضح ہدایت کی خلاف ورزی ہے کہ ضمانت کا حکم ملتے ہی اداکار کو رہا کیا جائے۔ وکیل نے مزید قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا اور اس واقعے کو “غیر قانونی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکام نے اپنے عمل کی کوئی وضاحت نہیں دی۔

حیدرآباد پولیس نے اس واقعے پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھگدڑ کی وجہ سے ہونے والے حادثے میں الو ارجن کے اقدامات کا بھی کردار تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ ہجوم کے بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا اور انہوں نے گرفتاری کے دوران کسی بدسلوکی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے وضاحت کی کہ جب پولیس الو ارجن کے گھر پہنچی تو انہوں نے کپڑے بدلنے کے لیے وقت مانگا اور اس دوران کوئی زبردستی یا بدتمیزی نہیں کی گئی۔ “انہیں اپنے خاندان سے بات کرنے کا مکمل موقع دیا گیا، جس کے بعد وہ پولیس کی گاڑی میں بیٹھے۔

ہفتے کی صبح رہائی کے بعد الو ارجن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے مداحوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حادثے میں ہلاک خاتون کے خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہاکہ میں ٹھیک ہوں، فکر کی کوئی بات نہیں۔ میں قانون کا احترام کرنے والا شہری ہوں اور ہر ممکن تعاون فراہم کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کریں گے لیکن اس بات پر زور دیا کہ یہ حادثہ ان کے کنٹرول سے باہر تھا۔

الو ارجن کی گرفتاری اور حراست کے بعد کئی فلمی ستاروں نے ان کے لیے حمایت کا اظہار کیا، جن میں تلگو اداکار نانی اور بالی ووڈ کے ورون دھون بھی شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکار کے اپنے خاندان کے ساتھ جذباتی مناظر بھی وائرل ہوئے، جن میں وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کو گلے لگا رہے تھے۔

یہ واقعہ نہ صرف عوامی بلکہ فلمی حلقوں میں بھی بحث کا موضوع بن گیا ہے، جہاں حکام کے اقدامات اور صورتحال کو سنبھالنے کے طریقے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts