کون کون سی غذائیں کینسر کے خطرات میں اضافہ کرسکتی ہیں؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کون کون سی غذائیں کینسر کے خطرات میں اضافہ کرسکتی ہیں؟
کون کون سی غذائیں کینسر کے خطرات میں اضافہ کرسکتی ہیں؟

کراچی: کینسر کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ یہ لا علاج مرض ہے، تاہم اس موذی مرض کے حوالے سے جاننا ضروری ہے کہ کون کون سی غذائیں استعمال کرنے سے اس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذاں کے کھانے سے کینسر کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

کینسر ریسرچ یو کے اور ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کی مالی اعانت سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناشتے میں کھایا جانے والا دلیہ، بڑی مقدار میں بنائی جانے والی بریڈ، تیار شدہ کھانے، آئس کریم اور چپس ان غذاں میں شامل ہیں جن کا تعلق متعدد اقسام کے کینسر کے خطرات سے ہوسکتا ہے۔

امپیریئل کالج لندن کی محققین کی ٹیم کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ برطانوی افرادمیں الٹرا پروسیسڈ غذاں کی کھپت بہت زیادہ ہے۔

محققین کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ان غذاں کے پیکٹ پر ان میں شامل نمک، چکنائی، چینی اور مصنوعی اجزا(جن کا کثرت سے استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے)کی معلومات پیش کی جائے۔

مطالعے میں شامل ایک محقق ڈاکٹر کیارا چینگ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ایک اوسط آدمی اپنی روز مرہ کی توانائی کا نصف سے زیادہ حصہ الٹرا پروسیسڈ غذا سے حاصل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جسم الٹرا پروسیسڈ اجزا پر ویسا ردِ عمل نہیں دیتے جیسا تازہ اور کم پروسیسڈ غذاں کو دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ غذائیں ہر جگہ ہیں اور ان کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:پی آئی سی میں بچے کا سینہ چاک کیے بغیر دل کا والو تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن

قیمت کم اور دلکش پیکنگ کی جاتی ہے تاکہ کھپت کو بڑھایا جاسکے۔ یہ بتاتا ہے کہ ہمارے غذائی ماحول کو فوری اصطلاحات کی ضرورت ہے۔