بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عامر خان فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں۔ جبکہ اب وہ فلمیں پروڈیوس بھی کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں عامر خان کے نئے شوق کے متعلق معلوم ہوا ہے جس کے مطابق عامر خان نے روزانہ کی بنیاد پر موسیقی کے لیے وقت دینا شروع کر دیا ہے۔
عامر ہر روز ایک گھنٹہ اپنی گلوکاری کے لیے وقف کرتے ہیں۔ وہ اپنی ریاضت کی مشق کر رہے ہیں اور کلا سیکی موسیقی کے استاد ان کی رہنمائی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان، اداکار سنی دیول کی لاہور 1947 کو پروڈیوس کریں گے اور آنے والی فلم ستارے زمین پر میں بھی کام کریں گے۔