لڑکی نے ہوائی جہاز میں ایسی کیا حرکت کی کہ پولیس نے گرفتار کرلیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لڑکی نے ہوائی جہاز میں ایسی کیا حرکت کی کہ پولیس نے گرفتار کرلیا؟
لڑکی نے ہوائی جہاز میں ایسی کیا حرکت کی کہ پولیس نے گرفتار کرلیا؟

نیویارک: ہوائی جہازوں میں اکثر و بیشتر ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ پولیس کو مداخلت کرنا پڑتی ہے، ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ میں پیش آیا۔

شراب کے نشے میں مست ہو کر ہلڑبازی کرنے والی خاتون مسافر کو پولیس کی جانب سے ہوائی جہاز میں ہی حراست میں لے لیا گیا،رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ امریکی ریاست لوئزیانہ کے شہر نیو اورلینزکے لوئس آرم سٹرانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رونما ہوا۔

جہاز کے عملے کی جانب سے خاتون مسافر کو سمجھانے کی بہت کوشش کی گئی تاہم ناکامی پر پولیس کو بلا لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی ایک پرواز میں 25سالہ کیمرین گبسن نامی لڑکی سوار ہوئی اور سوار ہوتے ہی اس نے دیگر مسافروں اور عملے کے ساتھ غیر مناسب حرکات شروع کردیں۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں جمہوریت خطرے میں ہے، شہزادہ ہیری

سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی پولیس آفیسرز کے سامنے بھی مزاحمت کر رہی ہے اور چلا رہی ہے کہ ”میرے پاس اس پرواز کا ٹکٹ ہے۔“ تاہم پولیس مذکورہ لڑکی کو اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔

Related Posts