وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی روضہ حضرت علی ؑ اور روضہ امام حسین ؑپر حاضری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نجف: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ان دنوں دورہ عراق پر ہیں، اس دوران انہوں نے روضہ مبارک حضرت علی ؓ اور روضہ مبارک حضرت امام حسینؓ پر حاضری دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حضرت علی ؑکے روضہ اطہر پر امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوش حالی کیلئے دعائیں مانگیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے حضرت امام حسین ؑ کے روضہ مبارک پر حاضری کے دوران مناجات پڑھیں اور نماز بھی ادا کی اس کے علاوہ وہ مقام شہدا پر بھی گئے۔

اس دوران وزیر خارجہ نے گورنر کربلا نصیف جاسم الخطابی سے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:افواج پاکستان ملک کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، آرمی چیف

وزیر خارجہ نے اربعین اور عاشور کے دنوں میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس عراق بھیجنے کی پیشکش کی، اس کے علاوہ پاکستانی زائرین کیلئے عراق میں سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی۔