نورا فتیحی نے فلم انڈسٹری میں جگہ بنا نے کے لئے کون سا کام کیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نورا فتیحی نے فلم انڈسٹری میں جگہ بنا نے کے لئے کون سا کام کیا؟
نورا فتیحی نے فلم انڈسٹری میں جگہ بنا نے کے لئے کون سا کام کیا؟

ممبئی: بھارتی ڈانسر نورا فتیحی کو فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لئے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے اپنے کیریئر کااحوال بتاتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ میں جگہ بنانا آسان نہیں ہے۔

نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ وہ کینیڈا سے جب بھارت پہنچی تو یہاں کسی کو نہیں جانتی تھیں۔انہوں نے ممبئی آکر طویل جدوجہد کی تاکہ اپنا کوئی مقام بنا سکیں۔

نورا فتیحی نے کہا کہ جب وہ بالی ووڈ میں نئی تھیں تو آڈیشن دینے کے سلسلے میں ادھر ادھر چکر لگاتی رہیں۔ مگر کسی نے انہیں لفٹ نہیں کرائی۔

نورا فتیحی نے بتایا کہ خاتون کاسٹنگ ڈائریکٹر نے انہیں گھر بلا کر بہت بے عزت کیا، کاسٹنگ ڈائریکٹر نے ان سے کہا، یہاں آپ جیسے بہت سے لوگ ہیں، یہ فلم انڈسٹری آپ جیسے لوگوں سے بہت پریشان ہوگئی ہے ہم آپ جیسے لوگ نہیں چاہتے۔

انہوں نے انہیں ’ٹیلنٹ لیس‘ تک کہہ دیا تھا، نورا کا کہنا تھا کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر بہت شور مچا رہے تھے اور یہ سب باتیں کہہ رہے تھے اورکاسٹنگ ڈائریکٹر کی باتیں سن کر وہ بہت روئیں، یہاں تک انہوں نے واپس کینیڈا جانے کا ارادہ کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں:اداکارہ ہانیہ عامر کی اقراء عزیز کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تاہم نورا نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی جدوجہد جاری رکھی اور آخر کار بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا نام بنالیا۔

Related Posts