کن گھریلو اشیاء سے کینسر ہوسکتا ہے؟ ماہرینِ صحت نے بتا دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کن گھریلو اشیاء سے کینسر
(فوٹو: دی ہل)

کن گھریلو اشیاء سے کینسر ہوسکتا ہے؟ ماہرینِ صحت نے بتا دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرطان انسانی خلیات کی سطح پر پیدا ہوتا ہے جب کچھ خلیوں کی افزائش کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔

ماہرینِ صحت کاکہنا ہے کہ سرطان یا کینسر ان امراض کا مجموعہ کہا جاسکتا ہے جن کا تعلق خلیات سے ہوتا ہے، جب جسم کے کچھ خلیات معمول کی رفتار سے اپنی نشوونما جاری نہ رکھ پائیں اور تیز رفتاری سے اپنی تعداد اور جسامت میں اضافہ کرنا شروع کر دیں تو سرطان کی صورت اختیار کرلیتے ہیں۔

گزشتہ 20سال کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا بھر میں کینسر کے شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں لگ بھگ دوگنا اضافہ ہوچکا ہے اور اموات کا شرح بھی بڑھ گئی ہے، حالانکہ وقت کے ساتھ ساتھ میڈیکل سائنس نے بہت ترقی کی ہے اور کینسر کا علاج پہلے سے کہیں زیادہ بہتر طور پر کیاجاسکتا ہے۔

 امریکی ریاست پینسلوینیا کے ایک وکیل نے کہا ہے کہ  گھروں میں عام طور پر استعمال ہونے والی تین اشیاء کسی کو بھی کینسر میں مبتلا کرسکتی ہیں۔جن میں صفائی کیلئے استعمال ہونے والی چیزیں، ائیر فریشنر اور کارپٹ شیمپو شامل ہیں جن میں کارسینوجنز مخفی ہوتے ہیں جو انسان کو کینسر کا شکار کرسکتے ہیں۔

عموماً صفائی کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء میں شامل اجزاء کو واضح طور پر نہیں لکھا جاتا جس پر ترقی یافتہ اقوام میں بھی قوانین اور ان کے اطلاق کا فقدان ہے۔  لوگ زہریلے مادوں کو سانس کے ذریعے اندر لے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے جسم میں کینسر کے اسباب پیدا ہوسکتے ہیں۔

Related Posts