اسلام کا ماننے والادہشت گرد یا انتہاپسند نہیں ہو سکتا، فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani govt standing with innocent people of occupied Kashmir: Dr Firdous

اسلام آباد : معاو ن خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسلام کا ماننے والادہشت گرد یا انتہاپسند نہیں ہو سکتا،بدقسمتی سے ہم اپنی اصل شناخت اور سمت کھو بیٹھے ہیں۔

دختر پاکستان وژن تقریب سے خطاب کرتے ہوئےفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو مبارکباد دیتی ہوں، حکومت پنجاب نے پاکستان کی ضرورت کے ساتھ جڑے منصوبے کا آغاز کیا، پاکستان کا سب سے حسین رنگ اس کی دختران کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

فردوس عاشق نے کہاکہ پاکستان واحد اسلام کے نام پر بننے والا ملک ہے ، مغرب نے ہمارے دین کے مثبت پہلوؤں کو منفی طریقے سے پیش کیا، دنیا کے بڑے بڑے میڈیا ہاؤسز مغرب کے قبضے میں ہیں۔

فردوس عاشق نے کہاکہ یہ بڑے میڈیا ہاؤسز اسلام کے منفی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں، دنیا اسلام کے ان منفی پہلوؤں کو تسلیم کرچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں میں کوئی انتہا پسند ہے نہ دہشتگرد ہے ،اسلام کو ماننے والا دہشتگرد نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کرنے والے اسلامی فلسفے کی نفی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عرب میں خواتین اور لونڈیوں کی عزت نہیں تھی، نبی اکرم ؓ عرب کے بیانیے کو شکست دینے آئے تھے، عرب میں بیٹیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے نبی ؐنے تجارت پیشہ خاتون سے شادی کی، حضرت خدیجہ ؓرضہ ہماری رول ماڈل ہیں۔ فردوس عاشق نے کہاکہ آج دختران پاکستان کی منزل کہیں کھو گئی ہے، قوم کی مائیں وہ بیانیہ اگلی نسل کو ٹرانسفر نہیں کر رہیں، دختران پاکستان قوم کی اگلی نسل کی تربیت اور ترویج میں حصہ ڈالنا ہے، خواتین کو بھی خود کو جدید ٹیکنالوجی میں ڈھالنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا معاشرے میں میل ڈومینیشن کا تاثر عام ہے، اسلام نے خواتین کے حقوق واضح کر دئیے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کی قائم کردہ میں رہ کر خواتین بہت کچھ کر سکتی ہیں، خواتین کو اپنی جگہ خود بنانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت حسین سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال کی ملاقات

فردوس عاشق نے کہاکہ دیہات کی بیٹیوں کو آگے بڑھنے کے لئے زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خواتین سوچیں کیا دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

فردوس عاشق نے کہا پیاسا کنوئیں کے ہاس آتا ہے کنواں چل کر نہیں آتا، قائداعظم نے فاطمہ جناح کے ساتھ ملکر قیام پاکستان ممکن بنایا، اب استحکام پاکستان کا سفر ہے،اگلا سفر تعمیر پاکستان کا ہے۔

فردوس عاشق نے کہاکہ آج کی نسل جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جڑ کر تعمیر پاکستان میں حصہ لے سکتی ہے، معاشی محاذ پر بہتر پرفارم کرنے والی اقوام میں خواتین کا کردار کلیدی ہے۔ فردوس عاشق نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے دنیا کے ساتھ معاشی محاذ پر جنگ میں خواتین کا کردار اہم ہے، خواتین کے کردار کی اہمیت کو وزیر اعظم نے تسلیم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ کپیسٹی بلڈنگ کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بدل چکا ہے لوگوں کی سوچ بھی بدل چکی ہے، خواتین کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے قوانین بدل چکے ہیں۔

Related Posts