ویسٹ انڈیز وائٹ واش سے بچنے کیلئے پاکستان کیخلاف تیسرا میچ آج کھیلے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹ انڈیز وائٹ واش سے بچنے کیلئے پاکستان کیخلاف تیسرا میچ آج کھیلے گا
ویسٹ انڈیز وائٹ واش سے بچنے کیلئے پاکستان کیخلاف تیسرا میچ آج کھیلے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا جس میں مہمان ٹیم ممکنہ وائٹ واش سے بچنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کو 120 رنز سے شکست دے دی تھی جس کے بعد 3 میچز کی سیریز میں بھی جیت پاکستان کے نام رہی، تاہم آج ہونے والا میچ وائٹ واش سے بچنے کیلئے اہم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

گلوز پہن کر فیلڈنگ، بابر اعظم سے پاکستان کو 5 رنز کا خسارہ 

کپتان بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کیلئے تیار ہے۔ شاہینوں کی نظریں ملتان اسٹیڈیم میں ایک اور جیت کے ذریعے وائٹ واش پر مرکوز ہیں۔ جمعے کے روز میچ میں بہترین کارکردگی یادگار رہی۔

مہمان ٹیم تاحال پاکستانی بولرز کو کھیلنے میں مشکلات کا شکار رہی ہے۔ اگر ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج کا میچ جیتنا چاہتی ہے تو تسلی بخش رنز کیلئے پاکستان کی اسپن کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ پاکستان آئی سی سی لیگ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

آئندہ برس ون ڈے ورلڈ کپ ہمسایہ ملک بھارت میں منعقد ہوگا جس کیلئے پاکستان براہِ راست کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ تاحال 14 میچز سے پاکستان 80 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ ملتان میں ہونے والا تیسرا ون ڈے جیتنے پر قومی ٹیم کے پوائنٹس 90 ہوجائیں گے۔

Related Posts