جمیکا: ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ (ڈبلیو سی بی) نے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کوچ مقرر کردیا۔
ویسٹ انڈین بورڈ کے مطابق 39 سالہ سابق کپتان فل سمنز کی جگہ لیں گے جبکہ آندرے کولے کو ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
48 سالہ کولے 7 میچز میں جمیکا کی نمائندگی کرچکے ہیں اور رواں سال زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے دوروں کے دوران ٹیم کے عبوری کوچ تھے۔
شاہین شاہ آفریدی کی دادی فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں
سابق آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے 38 ٹیسٹ، 126 ون ڈے انٹرنیشنل اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور وہ 2021 میں ریٹائر ہونے کے بعد کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی کوچنگ کرچکے ہیں، انہوں نے 2012 اور 2016 کے T20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی قیادت بھی کی۔
ویسٹ انڈیز کا کوچ مقرر ہونے پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ میرے لئے یہ ذمہ داری ایک چیلنج ہوگی لیکن میں اس کے لیے تیار اور پرجوش ہوں۔