نندی گرام : بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ حملے کے وقت ممتابینرجی کاغذات نامزدگی جمع کرانے جا رہی تھی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ممتا بینرجی ریاستی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نندی گرام میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئی تھیں۔
ممتا بینر جی نے بتایا کہ واقعے کے وقت ان کی گاڑی کے پاس کوئی سیکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھا اور وہ افراد جنہوں نے ان پر حملہ گاڑی میں گھسنا چاہتے تھے اور مزاحمت پر انہوں نے دھکے دیے جس کے باعث ان کی ٹانگ زخمی ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ان کے خلاف سازش معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس وقت کوئی بھی سیکیورٹی اہلکار ان کے پاس موجود نہیں تھا۔
بی جے پی کی مقامی قیادت کی جانب سے واقعے کو ڈرامہ قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں پی آئی اے کے طیارے نے بھارتی فوج کی دوڑیں لگوا دیں
نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کو گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
I strongly condemn the attack on Mamta Didi. Those responsible shud be immediately arrested and punished. I pray for her speedy recovery
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) March 10, 2021