مہنگائی کا طوفان جاری، 1.53 فیصد اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کا طوفان جاری، 1.53 فیصد اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات
مہنگائی کا طوفان جاری، 1.53 فیصد اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات

اسلام آباد: مہنگائی کی شرح میں 1.53 فیصد کا طوفان آگیا، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 17.87 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ہفتے میں 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی پورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 54 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پیاز کی کلو قیمت میں 14 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 14 پیسے تک اضافہ ہوا جبکہ 5 لیٹر برینڈڈ خوردنی تیل کی قیمت میں 54 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتدار کے لئے اس طرح روتے کسی کو پہلی بار دیکھا ہے، مریم نواز کا ٹوئٹ

مزید برآں رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک کلو برینڈڈ گھی کے پاؤچ کی قیمت میں 7 روپے تک کا اضافہ ہوا جبکہ دال مسور، انڈے، چائے کی پتی، تازہ دودھ، مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مٹن کی فی کلو قیمت میں 24 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ بیف کی فی کلو قیمت میں 17 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts