کراچی: کوآپریٹو مارکیٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے شہر قائد میں درجنوں شادیاں بھی ملتوی کردی گئیں، شادی ہال مالکان اور کیٹرنگ سروس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی کی کوآپریٹو مارکیٹ میں درجنوں شادیوں کے ملبوسات تیارہورہے تھے مارکیٹ جلنے کی وجہ سے دلہا اور دلہنوں کے ارمان بھی ساتھ ہی جل گئے ہیں اور ذرائع کے مطابق درجنوں لوگوں نے شادیوں کی تقریبات ملتوی کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبوسات کی تیاری میں تاخیر کی وجہ سے شادیاں ملتوی ہونے سے شادی ہال مالکان اور کیٹرنگ سروس والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ شادی ہال مالکان کا کہنا ہے کہ تقریبات ملتوی ہونے کی وجہ سے ایڈوانس بھی واپس کرنا پڑرہا ہے اور نئی تاریخوں پر ہال کی بلنگ کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں:کوآپریٹومارکیٹ آتشزدگی، پی ٹی آئی کا متاثرین کی بحالی کااعلان