محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87فیصد ہے۔ شہر میں جنوب مشرقی ہوائیں 4 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جنکہ آج شام تک شہر کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبر غیر قانونی طور پر بڑھائے گئے۔انکوائری رپورٹ
شہر میں جاری گرمی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کا زور مزید 3 سے 4 روز تک رہے گا جبکہ شہریوں سے تیز دھوپ کے وقت گھروں سے کم نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی کے علاوہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، گوجرانوالہ ہزارہ، میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم مٹھی اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مٹھی میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیب میں پیشی سے پھر معذرت