محکمہ موسمیات کی 2 روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مئی سے مغربی ہواؤں کا ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آندھی اور بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 اور 18 مئی کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، باجوڑ، کرم اور وزیرستان میں بھی بادل برسیں گے۔

اسی طرح اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور ، شیخوپورہ، خوشاب، اوکاڑہ اور لاہور میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرِ فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتادی

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 16 اور17 مئی کے دوران بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

Related Posts