راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں بڑے پیمانے پر کارروائی، فورسز نے کارروائی کے دوران مشین گنز، دستی بموں اور بارودی مواد سمیت بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیا د پر کی، اطلاع ملی تھی کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں دہشت گرد موجود ہیں جس پر فوری طور پر ایکشن لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران مذکورہ مقام پر آٹو میٹک بندوقیں جن میں سب مشین گن،آر پی جی سیون، مشین گنز، دستی بم اور بارودی مواد سمیت خطر ناک اسلحہ موجود تھا، قبضے میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان، تھل میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر