ہم اپنے اصول اور نظریے کو چھوڑ کر اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم اپنے اصول اور نظریے کو چھوڑ کر اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے‘ شبلی فراز
ہم اپنے اصول اور نظریے کو چھوڑ کر اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے‘ شبلی فراز

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا قانون تحریک انصاف نہیں بلکہ ملک کے لئے ہے، اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کیلئے نیب کے قانون پر سودے بازی چاہتی ہے،بیشک تحریک انصاف کی حکومت چلی جائے لیکن ہم اپنے اصول اور نظریے کو چھوڑ کر اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے کارناموں کی وجہ سے عالمی ادارے ہمارے سر پر سوار ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی حکمت عملی واضح ہے اور وہ اپوزیشن ہو یا کوئی اور کسی کا دباؤ نہیں لیتے، احسن اقبال دوسروں کو جنت اور جہنم کی ٹکٹ دینے کی بجائے اپنے گھر کا خیال کریں کیونکہ ان کے لوگ ہماری قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اپوزیشن کی اے پی سی بیروزگاروں کا اکٹھ ہے اور عید کے بعد اس کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سند س فاؤنڈیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شبلی فراز نے کہا کہ عوام کو فلاحی اداروں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔

انسانی خدمت کا جذبہ سب سے اہم ہے، سندس فاؤنڈیشن جیسے ادارے انسانی خدمت کی اعلیٰ مثال ہیں، مذہبی اور سیاسی رہنما فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں۔ شبلی فراز نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا قانون تحریک انصاف نہیں بلکہ ملک کیلئے ہے اوراگر یہ ہمارے لئے ہے تو اپوزیشن بیشک ساتھ نہ دے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کیلئے سودے بازی چاہتی ہے۔ حکومت کے ساتھ بات چیت کیلئے کمیٹی میں جو لوگ شامل ہیں ان میں سے اکثریت پر کیسز ہیں،ایف اے ٹی ایف کا قانون ملک کی ضرورت ہے لیکن یہ چاہتے ہیں کہ اس کے بدلے انہیں این آر او دیدیں۔

احتساب تحریک انصاف کے نظریے کا بنیادی اصول ہے، یہ اصل میں اپنی قیادت کے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں، انہیں ملک اور اداروں سے کوئی دلچسپی نہیں، یہ اپنی قیادت کو بچانے کیلئے حکومت پر سیاسی طو رپر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی بیروزگاروں کا اکٹھ ہوگا،عید کے بعد اے پی سی کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔اپوزیشن کے پاس ملک کے لئے کوئی ا یجنڈا نہیں، ان کا ایجنڈا وہی ہے جو یہ اپنی حکومتوں میں حرکتیں کرتے رہے ہیں۔

Related Posts