سندھ کے کاشتکاروں کا پانی چوری کرنے نہیں دیں گے،حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں جمہوری اقدار اور روایات کو پامال کیا جارہا ہے،حلیم عادل شیخ
سندھ میں جمہوری اقدار اور روایات کو پامال کیا جارہا ہے،حلیم عادل شیخ

کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنماحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اپنی کرپشن، ناکامی اور ڈاکو راج کو پانی قلت کے پیچھے چھپانا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی سندھ و پنجاب میں نفرت پھیلا کر فیڈریشن کے لئے خطرہ بنتی جارہی ہے۔

پیپلزپارٹی ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے،بلاول کا فارمولا تھا جب بارش کم آتا ہے تو پانی بھی کم آتا ہے،اس بار ایسا ہی ہوا بارش کم ہوا اور پانی بھی کم آیا۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے پانی کی قلت پر سندھ میں احتجاج کے اعلانات پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز نثار کھوڑو نے سندھ میں پانی قلت پر سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

سندھ اور پنجاب دونوں صوبوں کو 32 فیصد پانی کی کمی کا سامنا رہا ہے،سندھ کو 74ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا تھا،آج جب گرمی بڑھنے سے پانی میں اضافہ ہوا ہے سندھ کو ایک لاکھ نو ہزار کیوسک پانی دیا جارہا ہے،دس جون تک سندھ کو ایک لالکھ تیس ہزار کیوسک پانی مل جائے گا۔

سندھ میں پانی کا اضافہ پ پ کے کسی احتجاج کا رد عمل نہیں،سسٹم میں پانی زیادہ آنے سے سندھ کی ڈیمانڈ کو پورا کیا گیا ہے،پیپلزپارٹی سندھ میں عوامی مسائل پر احتجاج کرے ہم ساتھ ہونگے،لاڑکانہ میں ایڈز لگ گیا صحت تعلیم سمیت صاف پانی عوام کو میسر نہیں ہے۔

میں نے پہلے دن کہا تھا سندھ کے حصے کا پانی ایک ایک بوند لیں گے،سندھ کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے،سندھ میں ٹیل کے کاشتکاروں کے حصے کا پانی پیپلزپارٹی کے لوگ چوری کر لیتے ہیں،بدین حیدرآباد کے کاشتکار احتجاج کر رہے ہیں پانی چوری ہورہا ہے۔

پیپلزپارٹی نے سندھ کی نہروں سے 330 ناجائز کنکشن دیئے ہیں،سندھ کے کاشتکاروں کا پانی چوری کرنے نہیں دیں گے سندھ کے کاشتکاروں کے ساتھ ہیں پانی چوری کے احتجاجی میں شریک ہونگے۔ پیپلزپارٹی کو سندھ کے کاشتکاروں کا پانی چوری کرنے نہیں دیں گے۔

Related Posts