ہم دشمن کے منفی عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سپہ سالار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم دشمن کے منفی عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سپہ سالار
ہم دشمن کے منفی عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سپہ سالار

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں جنگ کی نوعیت بدل چکی ہے۔ ہم انشا اللہ دشمن کے منفی عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یوم دفاع وشہداء کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دفاع وطن ایک مقدس فریضہ ہے جو ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ فوج کی کامیابی بڑی حد تک عوام کی حمایت پر منحصر پر ہوتی ہے۔ عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی فوج ریت کی دیوار ثابت ہوتی ہے۔ موجودہ دور میں جنگ کی نوعیت بدل چکی ہے۔ ہم انشا اللہ دشمن کے منفی عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آپ کے پیاروں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آج کی تقریب کا واضح مقصد ہے کہ ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے۔

سپہ سالار نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ کشمیریوں کی سیاسی وسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی ترقی کا خواہشمند ہے۔ وہاں کی عوام نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ پاکستان کے عوام افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ افغانستان میں تمام فریقین کی نمائندہ حکومت کا قیام چاہتے ہیں۔ افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج نے دشمن کو بتا دیا کہ ہم وطن کے چپے چپے کا دفاع کرسکتے ہیں۔وزیراعظم

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہر آزمائش میں ثابت کیا کہ پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی اور مادر وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

Related Posts