وزیراعظم کی خواہش ہے کہ وادی تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے، شہر یار آفریدی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
شہر یار آفریدی نے دنیا کے پارلیمانی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
شہر یار آفریدی نے دنیا کے پارلیمانی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ وادی تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پشتو زبان میں خطاب کرتے ہوئےشہر یار آفریدی کا کہناتھا کہ ہر سال بڑی مقدار میں چرس اور افیون جلا دی جاتی ہے،زیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ وادی تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے۔

انہوں نےمزید کہا کہ دنیا کے دیگر ملک منشیات سے دوائیں بناتے ہیں، فیکٹری کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، اللہ کے فضل سے منشیات سے دوا بنانے کی فیکٹری تیراہ میں لگائیں گے۔

دوسری جانب وزیرمملکت شہریار آفریدی کا ویڈیو کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات کے ساتھ وائرل ہے، کوہاٹ میں اپنے قبائلی عوام کو بتارہا تھا کہ حکومت وادی تیراہ اور دیگر قبائلی علاقوں میں نامیاتی دوائیں بنانے کے کارخانے لگائے گی۔

ان کاکہناتھا کہ بھنگ سے بننے والے تیل (ہیمپ آئل) کی فیکٹریاں لگائیں گے جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا، لگتا ہے سیاسی مخالفین کے میڈیا سیل کے پاس اب جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بچا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر خزانے میں گنجائش ہے تو عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔اسد عمر