آخری دم تک مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی،وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آخری دم تک مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی،وزیر اعظم
آخری دم تک مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم آخری دم تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے میں دباؤ میں آجاؤں گا، 27 مارچ کو عوام بتا دیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈاکوؤں کا ٹولہ 30سال سے ملک لوٹ رہا ہے۔قوم 27مارچ کو باہر نکلے۔وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم آخری دم تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے۔

Related Posts