اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دی جارہی ہے،عوام کے صحت کے اخراجات کم ہوں گے۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ فروری کے آخر تک راولپنڈی میں ماں،بچہ ہسپتال میں سروسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کے ساتھ ڈاکٹر فیصل سلطان نے راولپنڈی میں زیر تعمیر ”ماں بچہ اسپتال“ کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو جلد مکمل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ اس منصوبے پر کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں،حکومت عوام کی صحت کی سہولیات دینے کے لیے صحت کارڈ کا دائر کار اسلام آباد،گلگت بلتستان میں بڑھا رہی ہے یکم جنوری سے راولپنڈی میں ہیلتھ کارڈ سروسز شروع کر دی جائیں گی۔
اس موقع پر موجود وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسپتال کے منصوبے کو 25 سال ہو گئے لگتا تھا یہ ہسپتال اور نالہ لئی میرے مرنے کے بعد مکمل ہوں گے،لیکن اب یہ مکمل ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں: خارجہ پالیسی کو عالمی رجحانات کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی