اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ایٹمی طاقت کی حیثیت سے ضبط وتحمل اور ذمہ داری ہماری پہچان رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ ہماری امن پسندی کو ہماری کمزور نہ سمجھا جائے۔
وزیر خارجہ نے یوم تکبیر کے موقع پر اسلام آباد میں ویڈیو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کی مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسٹرٹیجک اعتبار سے ذمہ درانہ رویے پر مبنی تجاویز پر عملدرآمد کے ذریعے امن واستحکام کیلئے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن واستحکام کی ہماری خواہش سے مگرکسی کو کسی قسم کی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ ہم کسی بھی جارحیت کے خلاف موثر انداز میں اپنا دفاع کریں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی ایٹمی قوت وطن کے تحفظ اور سلامتی کی ضامن ہے۔شبلی فراز