راولپنڈی میں جرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں جرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری قیمتی اشیاء سے محروم
راولپنڈی میں جرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:راولپنڈی میں جرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری قیمتی اشیاء سے محروم کردیئے گئے، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 24گھنٹے کے دوران چوری،ڈکیتی اور رہزنی کے52واقعات میں شہریوں کو 29موٹرسائیکلوں، 2 گاڑیوں،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون اوردیگر سامان سے محروم کردیاگیا۔

تھانہ سٹی کے علاقے سے آصف،غلام مصطفی، تھانہ گنج منڈی کے علاقے سے سلیمان،کاشف،رتہ امرال کے علاقے سے طارق، کاشف فارخ،تھانہ پیرودہائی کے علاقے سے جان شیر،غلام دستگیر،عمران،تھانہ وارث خان کے علاقے سے خاقان،ثاقب،سیف اللہ،سمیع الحق،بنی کے علاقے سے عثمان کو موٹر سائیکل سے محروم کردیا گیا۔

نیوٹاؤن کے علاقے سے ناصر، عثمان،آذر،صادق آبادکے علاقے سے منصور،ظفر، ندیم،تھانہ کینٹ کے علاقے سے ثاقب،تھانہ مورگاہ کے علاقے سے فہد،تھانہ ٹیکسلاکے علاقے سے رضوان،صدرواہ کے علاقے سے ہاشم،مندرہ کے علاقے سے عرفان،صدربیرونی کے علاقے سے زاہد، بابر،ریاض کے موٹرسائیکل جب کہ تھانہ صادق آباد کے علاقے سے اویس کی کرولا،احتشام کی کرولاایکس ای چوری ہوگئی۔

تھانہ گنج منڈی کے علاقے میں یونس کے بیٹے کی جیب سے موبائل،تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں احسن کا موبائل،نیوٹاؤن کے علاقے سے ارم کا موبائل،تھانہ ویسٹرج کے علاقے میں سونیا کا موبائل،تھانہ سول لائن کے علاقے میں اکبر کی جیب سے موبائل،میمونہ کے پر س سے 10 ہزاراور موبائل چوری کرلئے گئے۔

تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں عامر سے2 موبائل اور12 ہزارروپے،تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں کبیر سے موبائل،تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں طیب موبائل اور21 ہزارروپے، تھانہ گوجرخان کے علاقے سے علی رضاکی بیوی سے موبائل چھین لیاگیا۔

تھانہ پیرودہائی کے علاقے سے ممتاز کی 2 گائے اور1 بچھڑی چور لے اڑے،تھانہ وارث کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے بشیر کی گاڑی کا لاک توڑ کر پرس چوری کرلیاجس میں 15تولے کے طلائی زیورات موجود تھے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے سے اسد کے ٹاور سے4بیٹریاں چوری کرلیں۔

تھانہ ویسٹر ج کے علاقے میں اشتیاق کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور کیمرہ چوری کرلیا گیاتھانہ نصیر آباد کے علاقے میں جمشید کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات، موبائل اور9لاکھ 16ہزارروپے چوری کرلئے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے سے میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے امین الحق کی دکان میں داخل ہوکر 35ہزارروپے اور2موبائل چھین لئے۔

تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عزت خان کی دکان کے تالے توڑ کر انجن آئل چوری کرلیا،تھانہ گوجرخان کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عامر کے گھر سے 1 لاکھ 86ہزارروپے، سونا8 تولہ، چاندنی 2 تولہ اور ایک موبائل فون کل مالیتی 10 لاکھ روپے کا سامان چوری کرلیا۔

تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں حساس ادارے کے افسر قیصر کے گھر سے 5 لاکھ روپے 10 تولے کے طلائی زیورات، پستول، لیپ ٹاپ اوردیگر اشیاچوری کرلیں،اسی تھانے کی حدود میں عاصم کی موبائل شاپ سے 2 ایل سی ڈی،20 موبائل چوری جبکہ تھانہ کہوٹہ کے علاقے سے عمران کے گھر سے زنانہ کپڑے،ہینڈی کیم چوری کرلیاگیا۔

Related Posts