مودی کی فاشسٹ حکومت کو بے نقاب کرتے رہیں گے، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی کی فاشسٹ حکومت کوہرسطح پربےنقاب کریں گے،وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے کامیاب دورے کے بعد وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ مودی کی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو بے نقاب کریں گے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے کامیاب دورے کے بعد وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ مودی کی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو بے نقاب کریں گے۔

وزیراعظم بذریعہ جدہ خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچےاس موقع پر  ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جم غفیر اپنے قائد کے استقبال کے لیے موجود تھا، ایئرپورٹ جانے والے راستوں کو پاکستانی اور پی ٹی آئی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے طیارے کی لینڈنگ کی خبر ملتے ہی کارکنوں میں گویا جوش بھر گیا ہو، ایئرپورٹ اور اطراف کی فضائیں “وزیراعظم ہیرو” کے نام سے گونج اٹھیں۔

وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد استقبال کے لیے آنے والے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ سب سے پہلے قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے دعائیں تاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کا کیس مشکل وقت میں اقوام متحدہ میں لڑ سکیں، خاص طور پر بشریٰ بی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے میرے لیے بہت دعائیں کیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک جہاد ہے اور ہم کشمیریوں کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ ہم اللہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں، بھارت نے 80لاکھ لوگوں کو محصور کررکھا ہے، جدوجہد میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے مایوس نہیں ہونا، کشمیری آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو نا ہو لیکن پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں کہ مودی کی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو بے نقاب کریں گے،کشمیری اپنی جدوجہد جیتیں گے،کوشش انسان کی ہوتی ہے،کامیابی اللہ دیتا ہے۔ 

Related Posts