دنیا کی طاقتورترین افواج کی فہرست جاری ،پاک فوج کا15واں نمبر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کی طاقتورترین افواج کی لسٹ جاری ،پاک فوج کا15واں نمبر
نیویارک: بین الاقوامی ویب سائٹ گلوبل فائرپاورز نے 2019کی طاقتورترین افواج کی فہرست جاری کردی، پاک فوج کاشمار دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست میں 15 ویں نمبر پر ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: بین الاقوامی ویب سائٹ گلوبل فائرپاورز نے 2019کی طاقتورترین افواج کی فہرست جاری کردی، پاک فوج کاشمار دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست میں 15 ویں نمبر پر ہے۔

گلوبل پاورز نے اس فہرست میں 137 ممالک کی افواج کو شامل کیا ہے، جس میں 55 سے زائد عوامل کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ فہرست کو  فوج کی مین پاور، جیوگرافی، لاجسٹک استعداد اور  ملک میں دستیاب قدرتی وسائل سمیت ملک کی انڈسٹری کے اسٹیٹس کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔

ہرست میں 25 ممالک کی افواج کو دنیا کی طاقتور ترین افواج قرار دیا گیا ہے جبکہ رینکنگ میں ہر ملک کے ہتھیاروں کی نوعیت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔ اس فہرست میں 25 فوجی طاقتوں میں سے جن کے پاس ایٹمی طاقت ہے‘ اس کو بونس دیا گیا ہے لیکن رینکنگ میں ان ایٹمی قوتوں کے پاس جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کی تعداد کو بطور فیکٹر نہیں لیا گیا ہے۔

تاہم فہرست کے مطابق اس اعتبار کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی 15 ویں طاقتور فوج ہے جب کہ سرفہرست امریکا، دوسرے نمبر پر روس، تیسرے پر چین اور چوتھے نمبر پر بھارت کی فوج ہے۔

پاکستان کا دفاعی بجٹ 7 بلین ڈالرزاور پاور انڈیکس 0.2798 ہے۔ پاکستان کی کل آبادی 207،862،518 ہے۔ کل فوجی اہلکار اندازاً 1،204،000، کل ایئرکرافٹ کی تعدادایک ہزار342 ہے جو کہ 137 ممالک میں سے ساتویں نمبر پر ہے، جب کہ جنگی جہاز وں کی تعداد 348 ہے،  پاکستان کے پاس 2200 کمباٹ ٹینک بھی ہیں، پاکستان کے بحری اثاثوں میں آبدوزیں میزائل بردار کشتیاں اور جدید ترین جاسوس لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر امریکا کی فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 716 بلین ڈالر اور پاور انڈیکس 0.0615 ہے، دوسرے نمبر پر روس کی فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 44 بلین ڈالرز اور پاور انڈیکس0.0639 ہے۔

Image result for us military

Image result for russian military

تیسرے نمبر پر چین کی فوج کورکھاگیا ہے جس کا دفاعی بجٹ 224 بلین ڈالرز اور پاور انڈیکس 0.0673 ہے، چوتھےنمبر پر بھارتی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 55.2 بلین ڈالرز اورپاور انڈیکس 0.1065 ہے۔

Image result for china military

Image result for indian military

پانچویں نمبر پر فرانس کی فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 40.5 بلین ڈالرز اور پاور انڈیکس 0.1584 ہے جبکہ دنیا کی ساتویں طاقتور ترین فوج جنوبی کوریا کی ہے جس کا دفاعی بجٹ 38.3 بلین ڈالرز اور پاور انڈیکس 0.1761 ہے۔

Image result for french military

Image result for south korea military

آٹھویں نمبر پر برطانیہ کی فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 47.5 بلین ڈالرز اورپاور انڈیکس 0.1797 ہے، نویں نمبر پر ترکی کی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 8.6 بلین ڈالرز اورپاور انڈیکس 0.2089 ہے اور دسویں نمبر پر جرمنی کی فوج ہے جس کا دفاعی بجٹ 49.1 بلین ڈالرز اورپاور انڈیکس 0.2097 ہے۔

Image result for britain military

Image result for turkish military 

Related Posts