کورونا کی دوسری لہر میں بھی سندھ کے لوگوں کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے، گورنر سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی دوسری لہر میں بھی سندھ کے لوگوں کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے، گورنر سندھ
کورونا کی دوسری لہر میں بھی سندھ کے لوگوں کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے، گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل سے تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ صوبے میں کرونا وائرس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تشویشناک صورتحال اور بیت المال کی کارکردگی پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کرونا کی اس دوسری لہر میں بھی سندھ کے لوگوں کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے،کرونا کی وباء کے دوران دنیا بھر میں وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی تعریفیں ہورہی ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت ملکر سندھ کی عوام کی خدمت کریں۔

اس موقع پر سربراہ بیت المال سندھ ورہنما تحریک انصاف حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ شفافیت تحریک انصاف کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے اس وقت بیت المال کی کارکردگی ماضی کی حکومتوں کی نسبت بہت بہتر ہے،ماضی میں اگر شفاف طریقے سے عوام کا پیسہ عوام پر لگایا جاتاتوآج عوام کی ایسی حالت نہ ہوتی۔

اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل اور حنید لاکھانی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا وباء کے دوران گھروں میں رہیں اور حکومت کی جانب سے جار ی کردہ ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمد کریں۔

کروناکی پہلی لہر میں وفاقی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے تھے ان کا نہایت خاطرخواہ نتائج برآمد ہوئے، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کا تعاون بھی بہت ضروری ہے۔

حکومت اکیلی کچھ نہیں کر سکتی جب تک عوام اس وبائی مرض سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو نہیں اپناتے اور حکومتی احکامات پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کرتے، اس سلسلے میں عوام کو تعاون کرنا ہوگا۔

انہوں نے ملاقات میں گورنر سندھ کو بیت المال سندھ کی کارکردگی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا مزید کہا کہ بیت المال سندھ اپنے فرائض کو بھرپور ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنے کے کوششیں کر رہا ہے۔

Related Posts