کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران غلط معلومات روکنا ضروری ہے۔اقوامِ متحدہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
UN Chief calls for de-escalation of tensions between Pakistan, India

نیو یارک: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔ اس دوران غلط معلومات کا پھیلاؤ روکنا ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈہ فضاؤں میں نفرت پھیلا رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ عوام الناس اور معاشرے کے مختلف طبقات کے مابین تفرقہ پھیلانے کے لیے پروپیگنڈہ جاری ہے۔

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کورونا وائرس کے خلاف حالتِ جنگ میں ہے جبکہ اس دوران عالمی برادری کو غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈہ کرنے کی بجائے اقوامِ عالم کو چاہئے کہ حقائق، سائنس اور یکجہتی کو فروغ دیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 23لاکھ 31ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ60 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 23لاکھ31ہزار892افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 60 ہزار763) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس سے23 لاکھ 31ہزار افراد متاثر ہو گئے