لوگوں کو وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر بار بار یاد دلانا ضروری ہے۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوگوں کو وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر بار بار یاد دلانا ضروری ہے۔صدرِ مملکت
لوگوں کو وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر بار بار یاد دلانا ضروری ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے خلاف عوام کو بار بار احتیاطی تدابیر یاد دلانا ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران آج ہم ایک نئے دن میں داخل ہوئے۔ ہمیں عوام کو احتیاطی تدابیر بار بار یاد دلانی چاہئیں۔

احتیاطی تدابیر کا ذکر کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ سماجی فاصلے، ہاتھوں کو بار بار دھونا اور اپنے چہرے کو ہاتھ نہ لگانا جیسی احتیاطیں ہمیں عوام کو یاد دلانا ہوں گی۔ ہر پاکستانی کو یہ جنگ لڑنی ہے۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک سپاہی کی حیثیت سے ہر پاکستانی اپنے ہر دوست، رشتہ دار اور ہمسائے کو ایک لسٹ میں شامل کرے۔ ان شاء اللہ فتح ہماری ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف ملک گیر لاک ڈاؤن میں تاخیر ہمارے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ 

کراچی میں کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر وائرس کو روکنا ہے تو اس کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن ضروری ہے۔ صوبے اِس آفت کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں: ملک گیر لاک ڈاؤن میں تاخیر  مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری

Related Posts