ماضی کی باتوں کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا، محمد رضوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماضی کی باتوں کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا، محمد رضوان
ماضی کی باتوں کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا، محمد رضوان

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والوں کو سلام انکی وجہ سے ملک کی کرکٹ اوپر جائے گی۔

محمد رضوان کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورلڈکپ بیس لوگوں کاکھیل نہیں ہم سب حصہ دارہیں، نئی چیزوں پر فوکس رکھتے ہوئے ماضی کی باتوں کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔

محمد رضوان نے کہا کہ انٹرنیشنل کھیل پریشر کا کھیل ہے، تنقید کرنیوالوں کو سلام کیونکہ وہ پاکستان کے لئے سوچتے ہیں، تنقید سے ملک کی کرکٹ اوپر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی پچز پنڈی سے مختلف ہیں، پچ اورکنڈیشن اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور مختلف کنڈیشنزمیں مختلف نتیجہ ہوتاہے۔

رضوان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں چارپرکھیلوں، کسی سے شکوہ شکایت نہیں، کپتان اورکوچ کی سوچ مختلف ہوتی ہے، ٹیم میں گیارہ فخرزمان نہیں ہوسکتے، ہماری قوم میں دس بارا کروڑتوکمنٹریٹرہی ہونگے۔

مزید پڑھیں:تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاک نیوزی لینڈ میچ کیلئے سکیورٹی پلان مرتب

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں ہر کھلاڑی کی اپنی اپنی جگہ ہوتی ہے، بیٹنگ آرڈراوپرنیچے کرنامشکل ہوتاہے، پانچ نمبرسے میں خوش نہیں ہوں مگر یہ ضروری نہیں کہ میں جوچاہوں وہ مجھے ملے۔

Related Posts