کرفیو لگانے سے پہلے ہمیں اچھی طرح سے تیار ی کرنا ہوگی‘ وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرفیو لگانے سے پہلے ہمیں اچھی طرح سے تیار ی کرنا ہوگی‘ وزیر اعظم
کرفیو لگانے سے پہلے ہمیں اچھی طرح سے تیار ی کرنا ہوگی‘ وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہلک کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ہمیں ملک میں کرفیو نافذ کرنے سے پہلے اچھی طرح سے تیار رہنا ہوگا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم وسائل کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو ان کے گھروں پر کھانا مہیا نہیں کرسکتے‘

خوف اور اضطراب میں لیئے گئے فیصلے کبھی بھی درست ثابت نہیں ہوتے ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور پاکستان کے عوام سے درخواست کی کہ وہ مشترکہ طور پر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں۔

وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ قومی رابطہ کمیٹی 26 مارچ کو ٹرانسپورٹ کے معاملے پر فیصلہ کرے گی۔جلد ہی رضاکاروں کے لئے پروگرام کا اعلان کریں گے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا وائرس پھیلنے سے متعلق صورتحال اور ملک کی معیشت پر اس کے مالی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹ اور نیشنل اسمبلی کے پارلیمانی رہنماؤں نے بھی وائرس کے خاتمے پر قابو پانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Posts