کورونا وائرس کے باعث معیشت کوبڑا خطرہ لاحق ہے:شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے باعث معیشت کوبڑا خطرہ لاحق ہے:شہباز شریف
کورونا وائرس کے باعث معیشت کوبڑا خطرہ لاحق ہے:شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) کے صدر شہباز شریف نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور معیشت کی تباہی کورونا وائرس سے بڑا خطرہ بن کر ابھر رہی ہے۔

لاہور میں پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کااگلے ہفتے دل کا ایک آپریشن متوقع ہے جس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

سابق وزیر اعظم موجودہ صورتحال اور قوم کی پریشانی کے باعث کے باعث رنجیدہ ہیں‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نازک وقت پر قوم اور ملک کے مفادات کے تحفظ کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور بے گناہ لوگ مر رہے ہیں، جب کہ معیشت کی تباہی کورونا وائرس سے بڑا خطرہ بن کر ابھری ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ہمیں اس وقت سیاست اور سیاسی مفادات کو ترجیح نہیں دینی چاہئے اور ہمیں اپنے مقصد کی راہ پر گامزن رہنا ہے۔

Related Posts