راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہیں اندرونی سیکیورٹی اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے بھی ملاقات بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں چوکس رہنا ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اجتماعی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے گیرژن، ہیلتھ اور فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
سپہ سالار نے کراچی فارمیشن کی کورونا کے خلاف کوششوں کو سراہا۔ دوسری جانب سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔