مسلم لیگ ن نے الیکشن کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن نے الیکشن کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں، مریم نواز
مسلم لیگ ن نے الیکشن کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں، مریم نواز

ملتان: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے انتخابات کے لیے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں، اور مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب میں انتخابات کرائے گی۔

پیر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ دوران حراست وہ ملتان کے ڈیتھ سیل میں گئی تھیں، دن میں کبھی کبھی دو بار عدالتوں میں پیش ہوتی تھیں اور نواز شریف کو محض اپنے بیٹے سے تنخواہ لینے،اقامہ کی بنیاد پر (عہدے سے) برطرف کردیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ابھی تک احتساب شروع نہیں ہوا ہے اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے رونا شروع کر دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انصاف ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں میں کوئی ان (پی ٹی آئی رہنماؤں) کو ہاتھ تک نہیں لگا سکا لیکن ‘یہ سہولت’ مجھے یا نواز شریف کے لیے دستیاب نہیں تھی۔

مریم نواز نے الزام لگایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑی بیچی، غیر ملکی فنڈنگ حاصل کی اور ان کے خلاف بہت سارے شواہد موجود ہیں، لیکن انہیں سیاسی جماعت کا سربراہ ہونے کی وجہ سے ہاتھ نہیں لگایا گیا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ جیل بھرو تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہم اس تحریک کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں، اور اس کا آغاز زمان پارک (عمران خان کی لاہور کی رہائش گاہ) سے ہونا چاہیے۔

جب ان سے آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے پی ٹی آئی پر ’پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے‘ کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مفاد کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہے اور پاکستان کو عالمی قرض دہندہ کی شرائط قبول کرنا ہوں گی کیونکہ قرض کی قسط قیمتوں میں اضافے سے منسلک ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کو ملک کی تباہ حال معیشت بحال کرنے کیلئے وقت چاہئے۔احسن اقبال

انہوں نے مزید کہا کہ مخلوط حکومت کو گزشتہ چار سالوں کی غلطیاں درست کرنے اور معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے وقت درکار ہے۔

Related Posts