اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں ہمارے اراکین قومی اسمبلی پر حملہ کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کو سندھ ہاؤس میں ان کی درخواست پر رکھا گیا جو کہ غیر قانونی نہیں۔
علی زیدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سندھ ہاؤس سندھ حکومت کی ملکیت ہے اور اپنے ارکان کو پولیس تحفظ فراہم کرنا ہمارا حق ہے۔
پی پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ احاطے میں صرف پی پی پی کے ارکان تھے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کا سوات کے بعد کرم میں بھی جلسے کا فیصلہ