کراچی: چیئرمین پیمرا نے کہا ہے کہ ریگولیٹری اتھارٹی نے اے آر وائی کی نشریات کو معطل نہیں کیا بلکہ یہ کام کیبل آپریٹرز کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ایک سرکلر جاری کرنے کی ہدایت کی ہے کہ اس نے اے آر وائی نیوز کی نشریات معطل نہیں کیں اور اگر کیبل آپریٹرز چینل کو اسی پوزیشن پر بحال کریں جس پر وہ پہلے کام کر رہا تھا تو اسے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
جسٹس ذوالفقار احمد خان پر مشتمل بینچ نے کہا کہ پیمرا کے چیئرمین محمد سلیم بیگ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سرکلر کے اجرا سے مشروط کر کے نمٹا دی گئی۔
چینل کی انتظامیہ نے عدالت کی جانب سے نشریات بحال کرنے کے حکم کی عدم تعمیل پر پیمرا کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
ملتان بس حادثہ ڈرائیور کو ممکنہ طور پر نیند آنے کی سبب پیش آیا، ریسکیو حکام