کراچی: وزیرِ اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنا یو ٹیوب چینل قائم کرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تجویز دی تھی کہ صوبائی اسمبلیوں کے یوٹیوب چینلز ہونے چاہئیں جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فواد بھائی، آپ تھوڑے سے لیٹ ہو گئے۔
پیغام میں وزیرِ اطلاعات سندھ سیّد ناصر حسین اہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے وزارتِ اطلاعات کے تحت پہلے ہی یہ کام کیا ہوا ہے۔ کسی دوسرے صوبے کا کوئی مرکزی لنک نہیں جہاں وہ اپنی کارکردگی عوام کو دکھا سکیں۔ یہ ہمارا یو ٹیوب چینل ہے۔ آپ اِسے ضرور وزٹ کیجئے گا۔ انہوں نے جی او ایس ٹیوب ڈاٹ کام کا لنک بھی شیئر کیا۔
Fawad bhai, you are a bit too late. #SindhGovt has already done this under the MoI. No other province has such a central link where they can show their performance to the public. This is our youtube must visit. https://t.co/U5G6oKwUXy @fawadchaudhry #SeeingIsBelieving pic.twitter.com/eG4xTZRjPv
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) August 22, 2020
یہ بھی پڑھیں: سندھ دشمنی کے فتوے لگانے والے خود کراچی کو تقسیم کررہے ہیں،خرم شیر زمان