بھارتی ریپر بادشاہ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اپنی قریبی دوستی کی وجہ سے خبروں میں ہیں، جس نے اکثر ان کے رومانوی تعلقات کے حوالے سے افواہیں جنم دی ہیں، دونوں کو بار بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور ان کی تصاویر نے ان کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھا دی ہیں، اب بادشاہ نے ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے حنیہ کے ساتھ اپنے تعلق کی وضاحت کی ہے۔
بھارتی ریپر بادشاہ نے کہا، ہانیہ عامر میری بہت اچھی دوست ہے، اور ہمارا بہت اچھا تعلق ہے۔ جب بھی ہم ملتے ہیں تو بہت مزہ آتا ہے اور بس یہی سب کچھ ہے۔ وہ اپنی زندگی میں خوش ہے اور میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔” انہوں نے مزید کہا، “ہمارا تعلق بہت شاندار ہے، مگر لوگ اکثر اس کو غلط سمجھتے ہیں اور جو وہ ماننا چاہتے ہیں وہ دیکھتے ہیں۔”
ان کے تعلقات کی افواہیں اس وقت شدت پکڑ گئیں جب ہانیہ عامر نے دبئی میں بادشاہ کے کنسرٹ میں شرکت کی۔ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں بادشاہ کو “مکمل راک اسٹار” کہہ کر اپنے “خوبصورت دوست” کے طور پر یاد کیا۔
ٹک ٹاکرز کے بعد پی ٹی آئی کی طیبہ راجہ کی بھی نازیبا ویڈیو لیک؟
اور اس کے فوراً بعد دونوں کو لندن میں دلجیت دوسانجھ کے “دل لومینیٹی” کنسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ کنسرٹ کے دوران دلجیت نے ہانیہ عامر اور بادشاہ کو اسٹیج پر مدعو کیا، جس سے ان کی کیمسٹری کی جھلک دیکھنے کو ملی۔
ان کے درمیان ممکنہ رومانی کے بارے میں افواہیں 2023 میں شروع ہوئیں جب دونوں نے دبئی میں ایک رات گزارنے کے بعد ایک تصویر شیئر کی۔ ان افواہوں کے جواب میں ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں کہا، “مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ میری واحد پریشانی یہ ہے کہ میری شادی نہیں ہوئی۔ اگر ہو گئی ہوتی تو ان اتنی افواہوں سے بچ جاتی۔”