نوجوانوں کو آئی ٹی کے لیے تیار کرکے ہم ہر قسم کی جنگ جیت سکتے ہیں۔اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوجوانوں کو آئی ٹی کے لیے تیار کرکے ہم ہر قسم کی جنگ جیت سکتے ہیں۔اسد عمر
نوجوانوں کو آئی ٹی کے لیے تیار کرکے ہم ہر قسم کی جنگ جیت سکتے ہیں۔اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے  چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نوجوانوں کو آئی ٹی کے لیے تیار کرکے ہر قسم کی جنگ جیت سکتے ہیں جبکہ اس کے لیے ہمیں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان کے لیے تیار کرنا ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے پشاور میں ڈیجیٹل یوتھ سمٹ میں شرکت کے دوران  سمٹ کی کامیابی پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میرا پسندیدہ شعہ ہے اور کوئی بھی ملک اسی صورت ترقی کرسکتا ہے جب وہ اس شعبے پر توجہ دے۔

یہ بھی پڑھیں: طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلنے سے پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت میں اضافہ

اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا آئی ٹی کے شعبے میں منوائیں۔دنیا بھر میں آئی ٹی کے شعبے میں طرح طرح کی جدتیں اپنائی جا رہی ہیں اور ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان بھی اس شعبے میں ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو اس شعبے میں آگے لایا جائے۔ حکومتی سطح پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نوجوانوں کی ترقی کے لیے قابل قدر اقدامات اٹھائے ہیں۔ نوجوانوں کو وزیر اعظم کے ویژن سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ  کے چیئرمین اسد عمر نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کاروبار ترقی کرے اور بڑھے، ہم تاجروں، صنعتکاروں اور کسانوں کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان کی ناکامی ہماری ناکامی ہے ۔

انہوں نے  کہا کہ تاجروں اور کسانوں کا خوشحال ہونا اس بات کی علامت ہے کہ مسائل کے حل کے حوالے سے ،کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ہماری کمیٹی کا کام وزارتِ خزانہ کی پالیسی پر نظر رکھنا اور متعلقہ اداروں کا تجزیہ کرنا ہے۔ مشکل حالات میں تحریک انصاف کی حکومت نے بہترین فیصلوں کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: کاروبار بڑھانے کی کوشش سے تاجروں اور صنعتکاروں کو کامیاب کریں گے۔اسد عمر

Related Posts