پی ٹی آئی احتجاج میں نقصِ امن کے خدشات، راولپنڈی میں داخلے کے تمام راستے بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں داخلے
(فوٹو: اے آر وائی)

پی ٹی آئی کے احتجاج میں نقصِ امن کے خدشات کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں داخلے کے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں سے راولپنڈی میں داخلے کے متعدد راستوں پر کنٹینرز لگا دئیے گئے۔ ایکسپریس وے فیض آباد کے مقام پر جزوی طور پر بند کیا گیا۔ فیض آباد میں ایکسپریس وے سے پیر ودھائی جانے والے راستے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

راولپنڈی جانے کیلئے فیض آباد پل کے اوپر سے جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا۔ مری روڈ سے فیض آباد کو ملانے والے راستے بھی کنٹینر لگا کر بند کیے گئے ہیں تاہم ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے فیض آباد جانے والا راستہ تاحال کھلا ہے جسے بند نہیں کیا گیا۔

اسی طرح چکوال، جہلم اور مری سے راولپنڈی داخل ہونے والے راستے بھی کنٹینر لگا کر بند کردئیے گئے۔ خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا سب سے بڑا قافلہ راولپنڈی پہنچنے کا خدشہ ہے، مری آنے والے  قافلوں کیلئے باڑیاں کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

اسی طرح راولپنڈی جانے والے گھوڑا گلی اور پھلگراں ٹول پلازہ کے راستے بھی بند کردئیے گئے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہم راولپنڈی میں دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لاچکے ہیں، راولپنڈی میں کسی کو تماشہ لگانے کی اجازت نہیں۔ ہمارے پاس رپورٹس ہیں، یہ لوگ فساد کرنا چاہتے ہیں۔ قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

Related Posts