کراچی کے شہری پینے کے پانی سے محروم، گٹر بھی ابل پڑے، گھروں میں رہنا محال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Water shortage further scares citizens amid coronavirus

کراچی : لاک ڈاؤن سے گھروں میں محصورعوام کے لیے ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی نا اہل انتظامیہ کا تحفہ، شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر ابل پڑے۔

دوسری طرف کئی علاقے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، گھروں میں مقید افراد شدید تعفن کا شکار ہو رہے ہیں، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے متعلقہ افسران چین کی بانسری بجانےمیں مشغول جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران شدت اختیار کرگیا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے سیاستدان کا روپ دھار لیا،روزانہ ویڈیو بیان جاری کرکے نوکری پکی کررہے ہیں۔حکومتی احکامات کی پاسداری کا بیان جاری کرنے والے ایم ڈی واٹر بورڈ خود خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

سندھ حکومت پہلے ہی سرکاری افسران کو میڈیا پر آکر بیانات نہ دینے کا پابند کرچکی ہے۔شہریوں نے سوال کیا ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ جواب دیں پانی نہیں مل رہا گھروں میں کیسے بیٹھے رہیں، لاک ڈاؤن میں باہر نکلنے والے افراد میں پانی ڈھونڈنے والے شہری بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن: سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا، کراچی میں پانی کی قلت

ادارہ شدید مالی بحران کا شکار ہے مگرایم ڈی سیکریٹریٹ میں شاہانہ اخراجات اٹھائے جارہے ہیں،اگر سندھ حکومت نے مداخلت کر کے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل نہ کرائے تو لوگ سڑکوں پر آ سکتے ہیں۔

Related Posts